اہم خبریں

اداکارہ ثانیہ سعید کی آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے عوام سے آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل کی ہے۔ثانیہ سعید پاکستان کے ان فنکاروں میں سے ہیں جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جانوروں کے حقوق سے متعلق بات کرتی ہیں، ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے گلی کی بلیوں اور کتوں کے ساتھ اپنائے جانے والے دلخراش رویے پر بھی بولتی ہیں۔اب بھی اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ثانیہ سعید نے اس ویڈیو میں کہا کہ ‘اگر میں بھی کئی دن سے بھوکی ہوں اور لوگ مجھ سے اچھائی کی امید رکھیں تو یہ ناممکن ہوگا، میں بھی ماروں گی اور کاٹوں گی۔

متعلقہ خبریں