اہم خبریں

فیصل ہانیہ کو تاڑ سکتے ہیں تو میں بھی وہاج کو تاڑ سکتی ہوں، عتیقہ اوڈھو

لاہور(نیوزڈیسک)سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نوجوان اداکار وہاج علی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے اداکار ہیں جنہیں تاڑا جا سکتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی شو میں وہاج علی کی اداکاری پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔میزبان نے تینوں مہمانوں سے پوچھا کہ وہاج علی کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے’ ’تیرے بن‘ ‘میں ان کی اداکاری کیسی تھی اور تینوں مہمان انہیں 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے؟میزبان کے سوال پر عتیقہ اوڈھو نے دل کھول کر وہاج علی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ ’’آئٹم نمبر ہیرو ہیں‘‘،اداکارہ کے مطابق وہاج علی کے لباس پہننے کا انداز، ان کی ڈائلاگ ڈیلیوری اور اداکاری کے وقت ان کے جذبات اور تاثرات انتہائی شاندار ہوتے ہیں، ان کی ایسی ہر چیز پرفیکٹ دیکھ کر انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ’’آئٹم نمبر ہیرو‘‘ ہیں۔اسی دوران عتیقہ اوڈھو نے فیصل قریشی کی جانب دیکھتے ہوئے انہیں کہا کہ اگر وہ ہانیہ عامر کو آئٹم نمبر کے وقت تاڑ سکتے ہیں تو اداکارہ بھی وہاج علی کو تاڑ سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں