لاہور(نیوزڈیسک)’’کنا یاری‘‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’’کہانی سنو‘‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر آگیا۔ کیفی خلیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا گانا ’’کہانی سنو‘ ‘یوٹیوب پر عالمی سطح پر مقبول 100 گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر پہنچ گیاہے۔انہوں نے اپنے گانے کے گلوبل ٹرینڈ میں جگہ بنانے پر مداحوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔’’کہانی سنو‘ ‘یوٹیوب کے گلوبل ٹرینڈ میوزک میں 55 سے 54 ویں نمبر تک ٹرینڈ کرتا رہا جب کہ اسی فہرست میں ٹاپ 35 میں علی سیٹھی اور شئے گل کا 2021 میں ’’کوک اسٹوڈیو 14‘‘ کا گانا ’’پسوڑی‘‘ بھی شامل رہا۔یوٹیوب پر ٹاپ 100 گانوں میں 13 جنوری تک پاکستان کے صرف مذکورہ دونوں گانے ہی شامل تھے جب کہ فہرست میں متعدد بھارتی گانے شامل رہے۔















