اہم خبریں

معروف ڈرامہ نگار، ادکار شوکت زیدی انتقال کرگئے

لاہور (نیوزڈیسک) معروف ڈرامہ نگار، شاعر و اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئےمرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر تین بجے میانی صاحب قبرستان (جنازگاہ نزد مزار واصف علی واصف) میں ادا کی جائے گی ۔ ۔ معروف اداکار سہیل احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ادکار شوکت زیدی انتقال کرگئے جن کو آج ہی سپرد خاک کیا جائےگا۔ نجی چینل کے مقبول ترین پروگرام ہم سب امید سے ہیں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے شوکت زیدی اکثر و بیشتر ایک ایسا کردار ادا کرتے نظر آتے تھے جو پاکستان کی غریب عوام کی نمائندگی کرتا تھا۔اداکاری اور مصنفی کی دنیا کو اپنے فن سے نوازنے والے شوکت زیدی گزشتہ کچھ سال سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے شوکت زیدی کا تعلق لاہور سے تھا۔ وہ سال 1970 سے 1998 تک صحافت کی دنیا میں مصروف رہے اور 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔انہوں نے افسانے اور غزلیں بھی لکھیں اور پاکستان کے ان گنت ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے بھی نظر آئے۔وہ 13 جنوری کو گردوں کے مرض میں ہی لاہور میں انتقال کرگئے اور اپنے چاہنے والوں کو غمگین چھوڑ گئے۔

متعلقہ خبریں