اہم خبریں

ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی، اداکارہ نوین وقار

ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی، اداکارہ نوین وقار
اسلام آباد(شوبز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوین وقار نے کہا ہےکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرکے اسپاٹ لائٹ میں نہیں آنا چاہتیں۔اداکارہ نوین وقار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بات کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی۔اداکارہ نوین وقار شادی سے متعلق سوالات پر آگ بگولہ ہوگئیںانہوں نے کہا کہ والدین سے یہ ہی سیکھا ہے کہ اپنے گھر کی بات گھر تک رکھو ۔جتنے لوگ بات کریں گے اتنی بات بڑھتی جائے گی، ہم لوگوں کا منہ بند نہیں کرسکتے اس لیے اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ بہت سے لوگ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اسپاٹ لائٹ میں آتے ہیں لیکن میں اس قسم کی اسپاٹ لائٹ نہیں چاہتی، میں چاہتی ہوں اگر اسپاٹ لائٹ میرے اوپر آئے تو میرے کام کی وجہ سے آئے۔

متعلقہ خبریں