اسلام آباد(اے بی این نیوز)اداکار شاہ رخ خان نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب سال رہا ہے، سال کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے جنوری میں فلم پٹھان سے اچھا بزنس کیا اس کے بعد فلم جوان بھی مداحوں کو کافی پسند آئی۔ شاہ رخ خان کو فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں دی گیںشاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بنانے لگی شاہ رخ خان کے سال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی سے ہوا جس نے بڑے پردے پر خوب دھمال مچائی اور ان تینوں فلموں نے ملکر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔