اہم خبریں

2023 میں شادی کرنیوالے پاکستانی شوبز سٹارز

شوبز(نیوزڈیسک)آج سال 2023 کاآخری دن ہے،گزشتہ سال کچھ شوبز شخصیات کیلئے بُرا سال ثابت ہوا جنہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کو طلاق پر ختم کیا جبکہ کئی پاکستانی اسٹارز نے رواں سال اپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھی کیا۔آج رات 12 بجے کے بعد لوگ سالِ نو 2024 کا جشن مناتے ہوئے خوش آمدید کہیں گے، نئے سال کے شروع ہونے سے پہلے اُن پاکستانی شوبز شخصیات پر پر نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں۔آج سال 2023 کاآخری دن ہےہم اُن پاکستانی شوبز شخصیات کی فہرست دے رہے ہیں جنہوں نے رواں سال شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کی شروعات کی۔حرا خان اور ارسلان خان:پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان نے رواں سال 13 فروری کو اپنی محبت کو شادی کے خوبصورت رشتے میں تبدیل کیا، اس جوڑی کی شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی جبکہ شادی کے بعد سے یہ جوڑی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہے۔اُشنا شاہ:معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے رواں سال 26 فروری کو اپنے دوست اور پاکستانی گالفر حمزہ امین سے شادی کی، اُنہوں نے اپنی شادی پر بھارتی اسٹائل کا لہنگا زیب تن کیا تھا، انہیں اپنی شادی کے لباس اور رقص کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔کومل رضوی:پاکستان کی معروف گلوکارہ کومل رضوی نے رواں سال 21 اپریل کو امریکا میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے دوسری شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا، کومل رضوی نے 2019 میں اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔مدیحہ امام:معروف پاکستانی وی جے اور اداکارہ مدیحہ امام نے رواں سال مئی میں بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر موجی بسر سے شادی کی، موجی بسر دبئی میں مقیم ہیں، اداکارہ مدیحہ امام اور ان کا نکاح سادگی سے دبئی میں ہی ہوا تھا جبکہ اس جوڑی کا ولیمہ اکتوبر میں ہوا تھا۔عنزیلہ عباسی:پاکستان کے معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے رواں سال اگست میں شادی کی، اُنہیں بھی بارات کے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ماہرہ خان: پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے 2 اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔کرن اشفاق:ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی، کرن اشفاق نے سال 2018 میں پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان عمران اشرف سے پہلی شادی کی تھی، اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن سال 2022 میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھیسال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا۔ثنا نادر شاہ:نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل “منت مراد” میں نگی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ نے بھی دسمبر میں نکاح کیا جبکہ دو روز قبل اُن کی رخصتی ہوئی۔

متعلقہ خبریں