کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) واٹس ایپ اور گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیک اپ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔گوگل اور واٹس ایپ کے اعلان کے مطابق گوگل ڈرائیو اسٹوریج (کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے مفت 15 جی بی اسٹوریج) استعمال کی جائے گی۔جب اسٹوریج کا سائز کم رہ جائے گا تو گوگل صارفین کو بیک اپ سائز کم کرنے کےلیے غیر ضروری فائلیں یا واٹس ایپ میڈیا ڈیلیٹ کرنے کی تجویز دے گا۔