اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والوں کیخلاف ایف کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جو شہریوں کی معلومات تک غیرقانونی رسائی چاہتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 9 موبائل فون، 2 لیپ ٹاپ ،20 سم کارڈز اور 4 ہارڈ ڈرائیوز برآمد کی گئی ہیں ،ملزمان کا تعلق اٹک اور راولپنڈی سے ہے۔
