اہم خبریں

سائنس دانوں نے آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ تیار کر لیا

سرے(نیوزڈیسک) سائنس دانوں نے زندہ سیانو بیکٹیریا کا حامل ایک ایسا پینٹ بنایا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کے ساتھ آکسیجن پیدا کرسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کے محققین نے پانی پر مبنی آکسیجن بنانے والا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا ایک پینٹ بنایا ہے جس میں سیانو بیکٹیریا کی ایک قسم شامل کی گئی ہے۔ سائنس دانوں نے اس پینٹ کو ’گرین لِونگ پینٹ‘ کا نام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں