اسلام آباد (نیوڈیسک) فراڈ الرٹ ،کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں کو ہوشیار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لوگوں کو پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں کو جعلی ای میل بھیجے جا رہے ہیں کچھ عرصےسے واٹس آپ کے ذریعے جعلی پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں، مختلف آئی ڈیز سے بھیجی گئی فائلز کو ڈاؤن لاوڈ نہ کریں،تمام سسٹمز میں اینٹی وائرس انسٹال کریں اور جن وزارتوں کی طرف سے پریس سیکریٹر ی پی ایم او کی 3 اگست والی ای میل کھولی ہے ان پر اس ای میل کی آئی پی کو بلاک کردیں۔
