اہم خبریں

دبئی میں نابینا افراد کیلئے لیپ ٹاپ اور بولتے مائیکروویو کی 3روزہ نمائش کا آغاز

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں ایکسیس ایبیلیٹیز ایکسپو کے پانچویں ایڈیشن میں نابینا افراد کے لیے لیپ ٹاپ جبکہ آٹزم (بچوں میں دماغی بیماری) میں مبتلا بچوں کے لیے باتیں کرتا مائیکروویو بھی نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد بہترین اقدامات، منصوبے اور نئی ٹیکنالوجیز کو شوکیس کرنا ہے تاکہ اس خطے میں موجود 50 ملین افراد کی زندگیوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ ایک ہی چھت تلے 250 نمائش کنندگان کو یکجا کرنے والی یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں