بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی سائنسدان نے بھارت کا چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ غلط قراردیدیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ جنوبی عرض البلد پر 69 ڈگری زاویے پر تھی اور بھارت نے 88.5 اور 90 ڈگری بتایا، چندریان 3 ان زایوں سے دور تھا۔چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ چاند کے جنوبی قطب پر نہیں تھی، نا ہی اس علاقے میں تھی، حتیٰ کہ جنوبی قطب کے قریب تک نہ تھی۔آخرمیںانہوں نے کہا کہ چندریان 3 جنوبی قطب سے 619 کلومیٹر دور تھا۔
