بیجنگ(نیوزڈیسک)ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک نے ایپلی کیشن میں گوگل سرچ کی آزمائش شروع کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں ایپ محقق راڈو اونسیسکو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک اسکرین شاٹ پیش کیا تھا جس میں ٹک ٹاک میں ٹاپک کی تلاش کے لیے گوگل سرچ کے ٹیب کو دیکھا جاسکتا ہے۔اسکرین شاٹ کے مطابق گوگل سرچ کا کارڈ ٹِک ٹاک کی ویڈیوز کے درمیان میں موجود ہے اور جب اس کارڈ کو دبایا جائے گا تو ایک انتباہ سامنے آئے گا جو واضح کرے گا سرچ کے تنائج کی ذمہ داری ٹک ٹاک پر عائد نہیں ہوگی۔
