واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری کردہ نوٹس میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن ان انسٹال کرنے کا کہا گیا ہے اور ٹک ٹاک کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ارکان کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔