واشنگٹن(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ بزنس میں بڑی تبدیلیاں، نئی سہولیات متعارف کرائی جائیں گی۔ ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ بزنس کو مزید پرکشش بنایا جارہا ہے ،اس میں چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے پلیٹ فارم بنانے کی سہولت دی جائے گی جس میں تصدیق شدہ لوگ شامل ہو کر اپنے کاروبار کو مزید ترقی دے سکیں گے، کاروباری کمیونٹی اس میں اپنا الگ پیج بھی بنا سکے گی، جسے کے ذریعے چیزوں کی خریدوفروخت میں میں کافی آسانی پید ہوگی،اس بات کی بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں بزنس واٹس ایپ کے بزنس پلیٹ فارم پر کاروباری اداروں بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔
