اہم خبریں

مصنوعی ذہانت کے اثرات،گوگل نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے اثرات،گوگل نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے ملازمین فارغ کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، مکمل تعداد تو سامنے نہ آئی لیکن موجودہ تعداد میں بھی گوگل نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے گوگل ملازمین کو نکلانے والی کمپنیوں میں سے سب سے آگے ہے ۔ واضح ر ہے کہ مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے ٹیک کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفیاں شروع ہو گئیں ہیں، ملازمین نکالنے والی کمپنیوں میں ایمیزون، میٹا، مائیکروسافٹ جیسی کمپنیاں اہم ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال ٹیک کمپنیوں نے تقریبا 2 لاکھ 26 ہزار لوگوں کو نوکریوں سے برطرف کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گوگل نے رواں سال ابتداء میں ہی 12 ہزار لوگوں کو نوکریوں سے برطرف کیا تھا۔

متعلقہ خبریں