اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صارفین کی پرزور فرمائش پر واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا،اب ایچ ڈی ویڈیوز اور تصاویر بھی بھیجی جا سکیں گی، اس حوالے سے واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے بھی اس کی تصدیق کردی ،ایپ کو جدیدٹیکنالوجی کے مطابق بنانے کے لیے یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے صارفین ایچ ڈی ،نارمل اور اعلیٰ کوالٹی کے آپشن دیے جائیں گے جو ویڈیوز اور تصاویر دونوں کے لیے استعمال ہونگے، اگر کسی صارف کی تصاویر اور ویڈیوز ایچ ڈی کوالٹی کی نہیں ہوں گی تو واٹس ایپ انہیں اسی طرح ہی آگے بھیجے گا۔
