اہم خبریں

اے آئی ٹیکنالوجی گوگل سرچ انجن کا خاتمہ کردے گی، بل گیٹس کا دعویٰ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اے آئی کی صلاحیتیں دیکھ کر حیران ،چیٹ جی پی ٹی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ واضح رہے کہ بل گیٹس اوپن اے آئی کمپنی کے شراکت دار بھی ہیں،چیٹ جی پی ٹی نے اے پی بائیو امتحان میں سب سے زیادہ اسکور کر کے بل گیٹس کو حیران کردیا، چیٹ جی پی ٹی نے صرف 2 مہینوں میں اے آئی صلاحیتوں کے میں انسانوں جیسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی گوگل سرچ انجن کا خاتمہ کردیگی۔بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی کا مستقبل ایسابرا نہیں جتنا لوگ خیال کررہے ہیں مستقبل میں ایمازون اور گوگل سرچ جیسی دوسری سروسز ماضی کا قصہ بن جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں