واشنگٹن(نیوز ڈیسک) جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے سورج سے زیادہ روشن اور 10 لاکھ گنازیادہ گرم ستارہ دریافت کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ سن رائز آرک نامی کہکشاں میں موجود ہے جو زمین سے 12 ارب 90 کروڑ نوری برسوں سے زیادہ دور ہے ۔اس کی روشنی سورج سے دگنی اور گرمی کی شدت سورج سے 10 لاکھ گنا زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ بگ بینگ کے بعد ایک ارب سال کے دوران بنا ، یہ ستارہ سورج سے کافی طاقت ور ہے لیکن اس کے اردگرد دوسر ستارے نہیں۔ واضح رہے کہ جمیز ویب ٹیلی اسکوپ ہبل ٹیلی اسکوپ سے بڑی ہے ،اس پر 10ارب ڈالر کی لاگت آئے گی،یہ ناسا، کینیڈین اسپیس ایجنسی اور یورپی خلائی ادارے کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔
