اہم خبریں

ٹک ٹاک کی یوٹیوب ،فیس کو ٹکر ، نیافیچر متعارف کرادیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک نے بھی پوڈ کاسٹس کا فیچر متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا تیز ی کے ساتھ مقبول ہوتا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے بھی آزمائشی طور پر پوڈ کاسٹس فیچر متعارف کرادیا۔ یوٹیوب اور فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکا میں کچھ صارفین کو دیا جائے گا۔ صارفین پوڈکاسٹ کو آر ایس ایس فیڈز کے ذریعے امپورٹ کے بعد لنک کر کے مکمل پوڈ کاسٹ سن سکتے ہیں۔ یہ پوڈکاسٹ انسٹا گرام کی اسٹوریز اور ٹوئٹر کے ٹوئٹس سے ملتا چلتا ہے ۔ صارفین اپنی سہولت کے مطابق ویڈیو کو ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں