اہم خبریں

فضائی آلودگی سے اینٹی بائیوٹیکس مزاحمت بڑھنے کا انتباہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ماہرین نے فضائی آلودگی کے باعث جراثیموں میں اینٹی بائیوٹیکس کے خلاف مزاحمت بڑھنے کا انتباہ جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ فضائی آلودگی میں اضافے اور جراثیموں کی جانب سے اینٹی بائیوٹیکس ادویات کے خلاف مزاحمت کے درمیان گہرا تعلق موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے اور جراثیموں کی جانب سے اینٹی بائیوٹیکس ادویات کے خلاف مزاحمت کے درمیان تعلق موجود ہے اوریہ تعلق وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں