اہم خبریں

امریکی ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی،برقی چپ لگاکر معذور ہاتھ ٹھیک کردیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی،برقی چپ سے معذور ہاتھ میں بھی حرکت پیدا کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شخص کا حادثے میں ہاتھ معذور ہوگیا تھا جسے ڈاکٹروں نے دماغ میں برقی چپ لگا کر بحال کر دیا،ماہر ین کا کہنا ہے اس کو فزیوتھراپی سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ امریکی ڈاکٹر وں نے معذور شخص کے دماغ میں برقی چپ جس کی وجہ سے اس کے معذور ہاتھ اور ٹانگوں میں احساس پیدا ہوگیا جسے فزیوتھراپی سے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ تجربہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن برین میپنگ کے سربراہ ڈاکٹر اشیشی مہتا اور ان کے ساتھیوں نے کیا اور سرجری کے مدد سے برقی چپ لگا کر ہاتھ ، پاؤں ،کمر احساس پیدا کردیا جس سو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اس عمل کو مذید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں