بیجنگ(نیوز ڈیسک) چینی موبائل فون کمپنی آنر نے کم قیمت موبائل متعارف کرا دیا،آنر کے اس مڈ رینج فون کا نام آنر ایکس 6 اے ہے ، اس فون کو تمام سہولتوں کے ساتھ ایک معیاری فون کہا جا رہا ہے۔ اس کا او ایس اینڈرائیڈ 13 ہے ، اس میں اوکٹاکور سی پی یو ہے جبکہ میڈیا ٹیک ہیلیو جی چپ لگائی گئی ہے۔اس کا اسکرین ڈسپلے ،6 انچ 56 سینٹی میٹر ہے اس کی بیک پر 3 کیمرے دیے گئے ہیں ، فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا لگایا گیا ہے ، جبکہ بیک کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے اس کیساتھ2 میگا پکسل کے د و کیمرے ہیں ،اس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے جبکہ اس میں 5200 ایم اے ایچ کی بیٹری 22 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ دی گئی ہے ، اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ہے ، کمپنی ابھی آنر ایکس اے 6 کو برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا ،اس کی قیمت پاکستانی 47 ہزار روپے
بنتی ہے ، امید ہے اس کو پاکستان میں بھی جلد لانچ کیا جائے گا۔
