اہم خبریں

انڈونیشیا نے ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی لگادی

جکارتہ(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا نے ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی لگادی،انڈونیشیا نے پابندی کی وجہ آن لائن فحاش مواد کے حوالے سے سخت قوانین کو قرار دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے گذشتہ روز x.com ڈومین کو twitter.com پر ری ڈائریکٹ کرنے کا کہاتھا۔ انڈونیشیا کی وزارتِ مواصلات اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس سائٹ پر پابندی عائد ہے ، کیونکہ یہ ڈومین پہلے ایسی سائٹس استعمال کرتی رہی ہیں جو منفی مواد پر مبنی تھا، اس لیے یہ ویب سائٹ ملکی قوانین کی پاسداری نہیں کرتی ،اسی وجہ سے اس پر پابندی لگائی گئی ہے ، ہم نے ٹوئٹر کے نمائندوں سے بات کی وہ ہمیں خط کے ذریعے تصدیق کرائیں گے کہ ایکس ڈاٹ کام کو ٹوئٹر کی جانب سے استعمال کیا جائے گا یا نہیں ۔ واضح رہے کہ سخت قوانین کی وجہ سے ٹوئٹر انڈونیشیا میں بند ہے اور صارفین کی سکرین یہ جواب آتا ہے کہ یہ ویب سائٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بلاک کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں