نئی دہلی(نیوز ڈیسک) میڈیا انڈسٹری میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھنے لگا، بھارتی نیوز چینل نے اے آئی نیوز اینکر لیزا متعارف کروادی ۔ تفصیلات کے مطابق نئی متعارف کرائی جانے والی نیوز اینکر لیزا اوڈیا، انگریزی ، ہندی سمیت دیگر بولنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،
واضح رہے کہ بھارت میں صحافت کے شعبے میں اے آئی کا رجحان بڑھنے لگا ہے گزشتہ روز بھارتی کمپنی نے اے آئی کو سہولت کو اپنایا اور اپنا 90 فیصد فارغ کردیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بیروز گاری میں اضافے بڑی وجہ بنے گی ،اب اس کی زد میں پڑھے لکھے افراد آئیں گے ۔
