اہم خبریں

مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے منفی اثرات ،بھارتی کمپنی نے 90 فیصد عملہ فارغ کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے منفی اثرات آنے لگے ،بڑی کمپنیاں انسانوں کی بجائے چیٹ بوٹ کو ترجیح دینے لگیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کمپنی نے 90 فیصد عملے کو فارغ کرکے چیٹ بوٹ کی خدمات حاصل کر لیں، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ۔لیکن کمپنی مالک اس سےمطمئن ہے کیونکہ جیٹ پر بوٹ ہر سوال کا انسانوں سے جلد ی اور درست جواب دے رہا ہے ، معیشت کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے مشکل اقدام اُٹھانا پڑا۔ ماہرین کا کہنا ہے یہ تو ابتداء ہیں مستقبل میں مصنوعی ذہانت ،30 کروڑ سے نوکریاں کھا جائے گی،بیروزگاری کا بڑا دور شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں