واشنگٹن(نیوزڈیسک)گوگل کیلنڈر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق صارفین اب گوگل کیلنڈر ایپلی کیشن میں اپنا سلیکٹ کردہ شیڈول دوسروں کے ساتھ شیئربھی کر سکیں گے ،گوگل کیلنڈر اب اینڈرائیڈ ایپلی کیشن میں موجود ہے ۔ صارفین گوگل کیلنڈر ایپ میں شیئر کا بٹن دبا کر انفرادی طور پر یاپھر سینکڑوں لوگوں کو شیئرکر سکیں گے اس کے لیے کسی دعوت نامے کی ضرورت ، جیسے ہی کوئی صارف کسی بھی ایونٹ کو سیٹ کرے گا اس دوران ایونٹ کے نام اور تاریخ کے نیچے ایک شیئر بٹن دکھائی دے گا جسے دبانے کے بعد صارف اس ایونٹ کو ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ان جیسی متعدد ایپ میں شیئر کر سکے گا۔اس سے الگ الگ کوئی شیڈول ٹائپ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اپنے ہی گوگل کیلنڈر کو شیئر کر سکیں گے ۔
