اہم خبریں

سوئس ماہرین نے ،شورکو انتہائی کم کرنے والا آلہ دریافت کرلیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سوئس ماہرین نے ،شورکو انتہائی کم کرنے والا آلہ دریافت کرلیا،یہ آلہ 20ہرٹز کی آواز کی ایسا کم کرتا ہے جیسے
اُس آواز کے سامنے 4 میٹر موٹی دیوار لگا دی گئی ہو۔ تفصیلات کے مطابق یہ اسپیکر نما آلہ سویڈن کے ماہرین نے ایجادکیا ہے جس کو آسانی سے کسی گاڑی کمرے میں لگایا جا سکتا ہے تاکہ شور کو کم کیا جاسکے۔ سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بھی اس خاموش اسپیکر کو 100 فیصد مؤثرقرار دیا ہے،یہ آلہ پلازمہ والی آئیونائز ہوا کو خارج کرتا ہےجو 17 ملی میٹر کی یہ انتہائی باریک جھلی ،20 ہرٹز کا شور انتہائی کم کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ آواز امواج کی صورت میں ہوا سے گزرکر ہم تک پہنچتی ہے،بلکل اسی طرح یہ خاموش اسپیکر کام کرتا ہے اس سے جو ویوز پیدا ہوتی ہیں، وہ شور کو کاٹتی یعنی کم کرتی ہیں اس میں ایکٹو نوائز کینسیلیشن کے تحت اس میں ایک مائیکروفون لگا ہے جو پہلے شور کی امواج کو نوٹ کرتا ہے اور عین اسی قوت کی امواج، اسپیکر سے خارج کرتا ہے اور یوں شور کو انتہائی کم کردیا جاتا ہے ۔ سائز میں چھوٹا ہونے کی بدولت اس کو بڑے کمرے کئی جگہ لاکر اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں