واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اپیل نے شیزام ایپ کا دائرہ کار وسیع کردیا۔اب صارفین شیزام ایپ سے ٹِک ٹاک، اِنسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت دیگر ایپس سے میوزک آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔ نیلا بٹن دبا کر شیزام ایپ کو گانے سنائیں اور اپنی اُسی ایپ میں واپس آجائیں جہاں سے آپ گانا تلاش کرنا چاہتے ہیں،شیزام کچھ سیکنڈوں میں گانے کی شناخت کر کے گانے کا نام اورمعلومات فراہم کر دے گا ۔اب آپ اپنی من پسند ایپ کو بند کیے بغیر گانا تلاش کر سکتے ہیں بس اس کے لیے آپ نے نیلا بٹن دبانا ہے ۔گانے کی شناخت بعد نوٹی فکیشن سامنے آجائے گا۔
