واشنگٹن (نیوز ڈیسک) آئی فون15 کیسا ہوگا ،تفصیلات منظرعام پر آگئیں ۔ آئی فون 15 سے متعلق لیک ہونے والی خبروں کہا جا رہا ہے کہ آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا، اس کی بیٹر ی ،آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز سے زیادہ طاقتور ہوگی جو کہ 3877 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پلس میں 4912 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پرو میں 3650 ایم اے ایچ ہوگئی اور آئی فون 15 پرو میکس میں 4852 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی ،آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس کو ستمبر میں کرائے جانے کا امکان ہے ،آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6 اعشاریہ 7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا ،نئے آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن ہوگا،آئی فون 15 پرو میکس میں ایپل کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا 48میگا پکسل کیمرا سنسر موجود ہوگا،آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی دی جائے گی واضح رہے کہ 11 سال بعد ایپل کمپنی آئی فونز میں ایسی تبدیلیاں کرے گا۔
