اہم خبریں

گوگل نے پاکستان میں پہلی ”ایپ گروتھ لیب“ کاآغاز کردیا

نیویارک (اے بی این نیوز     )رواں برس اپریل میں گوگل نے پاکستان میں پہلی ”ایپ گروتھ لیب“ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا آج باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔گوگل نے پاکستان میں پہلی ”ایپ گروتھ لیب“ کا آغاز کردیا ہے۔ نئی لیب چار ماہ تک ورکنگ کرے گی جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈیویلپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لئے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔ایپ گروتھ لیب کے ذریعے پاکستانی ایپ ڈیولپرز گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہوسکیں گے۔ جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈیویلپرز کو اشتہارات، ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اور پلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کے مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لئے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ ملک میں ڈیویلپرز کے لیے مستحکم ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد دینے کے لیے گوگل کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ایپ اور گیم پروڈکٹ کی تیاری کے لیے ایک ایسی سوچ استعمال کریں جس میں صارف کو مرکزیت حاصل ہو اور اپنی ایپ کو طویل مدتی کامیابی کیلئے اعلیٰ درجہ کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاسکیں۔‘

متعلقہ خبریں