اہم خبریں

سوزوکی انڈیا کا آلٹو 800 کی جگہ آلٹو کے 10 متعارف کرانے کا اعلان

نئی دہلی (نیوزڈیسک) سوزوکی انڈیا کا آلٹو 800 کی پروڈکشن بند کر کے آلٹو کے 10 متعارف کرانے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق ماروتی سوزوکی آلٹو 800 کے صرف اسٹاک میں موجود یونٹس ہی فروخت کیے جائیں گے اس کے بعد اس کی جگہ آلٹو کا نیا ماڈل کے 10 لےگا جو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ واضح رہے کہ آلٹو 800 کی بھارت میں قیمت 3 لاکھ 54 ہزار روپے ہے جو کہ تقریباً 12 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے ، جبکہ اس کی جگہ لینے والا کے 10ماڈل 3 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے میں فروخت ہو گا جس کی قیمت تقریباً 13لاکھ 92 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے ۔ یاد رہے کہ آلٹو کا پاکستانی ورژن کی قیمت 26 لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے ہے جو کہ بھارت کے مقابلے میں دگنی ہے ۔

متعلقہ خبریں