واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایپل کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ،3 ٹریلین ڈالر ز کا ہدف عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور کمپنی ایپل انکارپوریشن نے نئی تاریخ رقم کر دی، اپیل کے شیئرز پہلی بار مارکیٹ میں 3 ٹریلین ڈالرز سے اوپر کی قدر کیساتھ بند ہوئے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایپل کمپنی کے شیئرز کی قدر 2025ء تک 4 ٹریلین ڈالرز تک پہننے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ اپیل کمپنی نے جنوری 2022ء میں پہلی بار 3 ٹریلین ڈالرز کا ہدف حاصل کیا تھا لیکن اُس کے بعد مسلسل ناکام ہوئی لیکن اب کمپنی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔