نیویارک(اے بی این نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے سان انتونیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی کارکن کی انتہائی دردناک موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا جب ایئرپورٹ پر پہنچنے والے طیارے کے قریب پہنچنے پر جیٹ انجن نے اچانک اسے کھینچ کر ٹکڑے کر ڈالا۔ کارکن کو احساس نہ ہوسکا تھا کہ جہاز کا انجن ابھی تک بند نہیں ہوا بلکہ انجن چل رہا ہے ۔ بد قسمت کارکن کی لاش کے ٹکڑے رن وے پر بکھر گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں رات 10 بج کر 25 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔نیشنل سیفٹی کونسل ٹرانسپورٹیشن کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔امریکی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ ابھی لاس اینجلس سے پہنچا ہی تھا کہ یونی فائی ایوی ایشن کے ملازم نے گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشنز کے لیے کام کرنے کے لیے اس سے رابطہ کیا تھا۔ اس عجیب و غریب حادثہ کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔
