اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تمام سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنے ورچوئل دفاتر بنائیں گی، معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ہونے والے نئے معاہدے کے مطابق اب سوشل میڈیا کمپنیوں کا نمائندہ 24 گھنٹے دستیاب ہو گا ،جو حکومتی شکایات پر فوری کارروائی کرسکے گا۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ سوشل میڈیا رولز کو حتمی شکل دیدی ،اب سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنے ورچوئل دفاتر بنائیں گی تاکہ سوشل میڈیا رولز کے مخالف مواد کو فوری ہٹایا جاسکے، کمیٹی نے متنازعہ مواد کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا ہے جس میں ریڈ لسٹ ،یلو لسٹ ،گرین لسٹ شامل ہیں ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے الگ اتھارٹی نہیں بنائی جائے گی ،پی ٹی اے ہی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کر ے گا ۔
