واشنگٹن(نیوز ڈیسک)یوٹیوب نے بھی مصنوعی ذہانت کا فیچرمتعارف کرادیا،صارف اپنی ویڈیو کو مختلف زبانوں میں ڈب کرسکیں گے۔ تفصیلات کےمطابق یوٹیوب گوگل کے ایریا 120 اِنکیوبیٹر کےمصنوعی ذہانت کی ڈبنگ سروس الاؤڈ حاصل کرےگا، اس کے ذریعےپہلےویڈیو کو ٹرانسکرائب کیا جاتا ہے، پرصاف اپنی مرضی کی زبان میں اس کو ڈب کرسکے گا۔ ابتدائی طورپرصارف صرف 3 زبانوں میں ہی ویڈیو کو ڈب کرسکیں گے ، انگریزی، اسپینش اور پرتگالی جبکہ دیگر زبانیں جلد متعارف کرائی جائیں گی ۔کرا دی جائیں گی۔محدود زبانوں کے باوجود الاؤڈ تخلیق کاروں کی بڑھتی تعداد کو اپنی ویڈیوز دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
