کرا چی(اے بی این نیوز) پاکستان میں پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم ائیر پورٹ سے لاپتہ ہوگئے،ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب ائیرپورٹ تھانے کو عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست دیدی ۔ ذرا ئع کے مطابق عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب سے تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ایویشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی درخواست پر واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
