واشنگٹن(نیوز ڈیسک)انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک جیسی سہولت متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام صارفین دوسرے افرادکی ویڈیو ز اور ریلز کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔ اس حوالے سے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا کہ ابتدائی طور پر فیچر امریکی صارفین کے لیے ہوگا بعد میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔انسٹاگرام سے ڈاؤن لوڈ کی گئی وڈیو پر انسٹاگرام کا لوگو بھی دکھائی دے گا۔ صارفین شیئر آئیکون پر جا کر پر ویڈیو یا ریلز کو ڈاؤن کر سکیں گے ، صرف پبلک اکاؤنٹس کی ریلز کو ڈاؤن کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال انسٹاگرام ویڈیو اور ریلز دیکھنے والے صارفین میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اس لیے انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک کی طرح کا فیچر کافی متعارف کرایا ہے ۔
