اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیٹ جی پی ٹی نے پاکستان میں مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، ٹک ٹاک ،انسٹاگرام اور ٹوئٹر پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی پاکستان میں اسی طرح مقبول ہے جیسے دنیا کے دیگر ممالک میں ،پاکستان میں سب سے زیاد ہ استعمال مقبول ہونے والی اپیس میں 7 واں نمبر حاصل کر لیا جبکہ انسٹاگرام 8 ویں، ٹوئٹر 9 ویں اور ٹک ٹاک 10 ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر چیٹ جی پی ٹی مشہور ایپس میں 17 ویں نمبر پر ہے صرف مئی کے مہینے میں ایک ارب 90 کروڑ وزٹ اس پلیٹ فارم کو وزیٹ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کا رینکنگ سیمیلرویب کی طرف سے جاری کی گئی ہے ۔
