واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے ذیابیطس سے بچاؤ کا نیا طریقہ دریافت کر لیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 80 فیصد خوراک دن ایک بجے سے پہلے لے لی جائے تو اس طرح ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے ، اس حوالے سے ماہرین نے 10 ایسے افراد کا انتخاب کیا جو شوگر اور موٹاپے کا شکار تھے ۔ ماہرین نے ارلی ٹائم رسٹرکٹد فِیڈنگ یعنی چار بجے بعد دن کی 80 فیصد خوراک کا موازنہ دن ایک بجے سے پہلے 80 فیصد لینے سے کیا ۔جس سے ثابت ہوا کہ جن لوگوں نے دوپہر ایک بجے سے پہلے زیادہ کیلیوریز لیں بانسبت ان کہ جنہوں نے 4 بجے کے بعد دن کی 80 فیصد خوراک لی ، ان کی شوگر کی مقدار میں بھی کمی آئی اور موٹاپا بھی کم ہوا ۔
