نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کو زخل کے چھٹے چاند انسیلاڈس پر خلائی مخلوق ہونے کا مبینہ ثبوت مل گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے ریٹائرڈ کیسینی سپیس کرافٹ کے ذریعے زحل کے چھٹے بڑے چاند پر فاسفیٹس کی موجودگی کا پتہ لگا لیا۔ سائنسدانوں نے زخل پر پانی کی موجودگی کاانکشاف تو کافی پہلے کیا تھا لیکن اب فاسفیٹس کا کی موجودگی کا بھی انکشاف کر دیا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ انسیلاڈس میں مائع حالت میں موجود ہے ، انسیلاڈس کی سطح کے نیچے پانی کا سمندر ہے جس میں سے ہائیڈروجن گیس بھی خارج ہوتی ہے جو زندگی کی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ہوسکتا ہے ، چاند پر خلائی مخلوق ہو۔
