اسلام آباد(اے بی این نیوز)نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز کے سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ہیکرز نے نیفٹ کے سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی جس کا فوری طور پر پتہ لگا لیا گیا ۔ ہیکرز نے نیفٹ کے سسٹم میں ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔نیفٹ کے ڈیٹا کو ہیک کرنے کی اطلاع فوری طور پر نیفٹ آپریٹرز کو مل گئی۔نیفٹ کی ٹیموں نے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور کسی بھی حملے سے بچنے کیلئے سسٹم بند کردیا۔سسٹم کو بحال کرنے سے پہلے سسٹم کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔نیفٹ سسٹم کو سوموار 19 جون کو بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ نیفٹ اسٹیٹ بینک کیساتھ آپریٹز ہے جو مختلف ادائیگیوں کیلئے اسٹیٹ بینک کیساتھ ملکر کام کرتا ہے ۔۔نیفٹ پاکستان کے 43 بینکوں کی سالانہ 46 ٹریلین روپے کی چیک ادائیگیوں کی کلیئرنس کرتا ہے ۔نیفٹ ای پے منٹ میں برانڈ نام کے تحت کارڈ اور مرچنٹس کی ادائیگیوں کیلئے سہولیات فراہم کرتا ہے
