اہم خبریں

کرائے کی عدم ادائیگی،سان فرانسسکو میں ٹوئٹر مالک پر مقدمہ دائر

وشنگٹن ( نیوزڈیسک)ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر پر سان فرانسیسکو کے دفاتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے مقدمہ دائر کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سان فرانسیسکو میں موجود ٹوئٹر کے دفاتر کا 136 ,250 ڈالرز کرایہ ادا نہ کرنےکی وجہ سے کیلیفورنیا پراپرٹی ٹرسٹ کی جانب سے کمپنی پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر میں سوشل میڈیا کمپنی کو مطلع کیا گیا تھا کہ اگر کمپنی نے 5 دنوں کے اندر اپنا بقایا کرایہ ادا نہیں کیا تو سان فرانسیسکو میں 650 کیلیفورنیا اسٹریٹ پر واقع ہارٹ فورڈ بلڈنگ کی 30ویں منزل کے لیز پر ڈیفالٹ ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں