واشنگٹن (نیوز ڈیسک) گوگل میپ مصنوعی ذہانت کا استعمال ،صارفین کیلئے تین اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور راستہ دکھانے والی ایپ گوگل میپ نے صارفین کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا اعلان کردیا ،گوگل میپ میں 3 مزید فیچر شامل کیے جائیں گے،پہلا فیچر گلینس ایبل ڈائریکشنز اس کے فیچر کے ذریعے پہلے میپ صارف کو بتا تا تھا کہ کس طرف مڑنا ہے کس راستے جانا ہے لیکن اب اگر ڈرائیور غلط راستے چلا جائے تو گوگل میپ دوسرا راستہ تجویز کرے گا یہ ایک بڑی تبدیلی ہے ۔ دوسرا والا فیچر ری سینٹس کا ہے جس کے ذریعے صارف اپنی تلاش کی گئی جگہوں کی لوکیشنز ایک جگہ اکٹھا کرے اس میں آسان راستہ بنا سکے گا بعد میں اس کو دوسرے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکے گا۔ تیسرا فیچر اِیمرسِیو ویو کا ہے جو کے مصنوعی ذہانت سے چلے گا صارف اس میں مختلف تصاویر ملا کر دنیا کا ہمہ پہلو نظارہ بنا سکے گا ابھی اس فیچر میں ایمسٹرڈیم، ڈبلِن فلورینس اور وینِس سمیت دنیا کہ پانچ سو مشہور مقامات شامل کیے گئے ہیں ۔
