اہم خبریں

چینی کمپنیوں کا اہم کردار،پاکستان میں 20 ملین موبائل فونز تیار

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان نے 2022 میں چینی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے اہم کردار کے ساتھ ملک میں تقریباً 20 ملین موبائل فونز کو مقامی طور پر اسمبل،تیار کیا ہے، جن کی تعداد دوسرے ممالک سے درآمد کیے گئے فونز سے زیادہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق جنوری اور نومبر کے درمیان کے اعداد و شمار کے معلوم ہوا کہ مقامی طور پر اسمبل ، تیار کردہ فونز میں 11.5 ملین ٹو جی سیٹ شامل ہیں جبکہ اسمارٹ فونز کی تعداد 8.2 ملین ہے۔گوادر پرو کے مطابق اوسطاً سال کے پہلے 11 مہینوں کے دوران فی ماہ 1.8 ملین فونز کی تیاری اس طرح، دسمبر کے ڈیٹا کی شمولیت سے 2022 میں مجموعی ڈیٹا 20 ملین فونز تک پہنچا،2022 میں پچھلے دو سالوں کی طرح، چینی کمپنیاں سرفہرست مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ برانڈز میں شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک چینی موبائل کمپنی نے 2.74 ملین تیار/اسمبل کیے۔ وی جی او ٹی ای ایل جو کہ ٹرانسشن ہولڈنگز کا ذیلی ادارہ ہے جس نے 2.10 ملین فون تیار کیے ہیں۔ چین کی ویوو نے 1.66 ملین فونز تیار/اسمبل کیے جبکہ ٹرانسیشن ہولڈنگ کی ایک اور ذیلی کمپنی ان فنیکس نے 1.61 ملین فونز تیار/اسمبل کیے ہیں۔ اسی طرح اپونے 1.30 ملین فونز بنائے ہیں جبکہ ٹیکنو نے 1.05 ملین فونز اسمبل/مینوفیکچر کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق موبائل ڈیوائسز کی مقامی اسمبل / مینوفیکچرنگ کی وجہ سے پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا ہے، جن کی ملک کے معاشی نظام کو سخت ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں