اہم خبریں

’ٹو ڈو،ڈے مینیجر‘ نامی ایپ آپ کے اینڈرائیڈ فون کی تمام معلومات چوری کر لیتی ہے ،اس کو فوری ڈیلیٹ کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وائرس اور ہیکنگ کے خطرے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسی ایپلی کیشن کا پتا لگایا ہے جو فون میں آتے ہی ایسی صورت حال بنا دیتی ہے کہ گویا آپ نے اپنا موبائل پِن کوڈز، فنگر اور چہرے کی شناخت کی تصدیق کے ساتھ کسی اور کو پکڑا دیا ہو۔اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں بھی یہ خطرناک ایپ موجود ہے تو فوراً ڈیلیٹ کردیں کیونکہ یہ آپ کی بینکنگ معلومات چوری کرکے آپ کو کنگال کرسکتی ہے۔ اس ایپ کا نام ’ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ ہے جو بنیادی طور پر دن بھر کی مصروفیات کا شیڈول بنانے اور ملاقاتوں کی یاددہانی میں مدد دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ ایسے صارفین جو اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھلائی اسی میں ہے کہ اس کو فوری طور ڈیلیٹ کر دیا جائے۔

متعلقہ خبریں