اہم خبریں

2022 کے اختتام پر انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی ڈوڈل بدل دیا

نیویارک (نیوزڈیسک)2022 کے اختتام پر انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی ڈوڈل بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق 2022 کا آج آخری دن ہے تو اسی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل بدل دیا ہے۔اپنے ڈوڈل میں گوگل نے پرانے سال کو الوادع کہنے اور نئے سال کے استقبال کے حوالے سے روشنیوں پھل جھڑیوں اور پٹاخے دکھائے ہیں۔ڈوڈل کے حوالے سے گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا ڈوڈل نئے سال کی شام کا جشن منا رہا ہے، یہ 2022 کی یاد تازہ کرنے اور 2023 میں ایک نئی شروعات کا انتظار کرنے کا وقت ہے۔ چاہے آپ آتش بازی کر رہے ہوں یا اگلے سال کے لیے اہداف طے کر رہے ہوں۔

متعلقہ خبریں