اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک بیٹھ کر پاکستانی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کو نہیں بخشا جائے گا، کارروائی کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے ممطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کیخلاف پشاور میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں گالم گلوچ اور ریاستی اداروں کیخلاف شر انگیز بیانات دینے کی دفعات شامل ہیں۔ ملزم کو پاکستان لانے کے حکمت عملی اختیار کر لی گئی ، اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔
