اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خبردار،اختیاط کریں،انٹرنیشنل نمبر سے آنے والی کال کے ذریعے آپ سے فراڈ ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں حال ہی میں بیرون ملک نوکری اور سستی چیزیں فروخت کرنے کے لیے آنے والی واٹس ایپ کا سے لاکھوں بھارتی اپنے کڑوں روپے کھو چکے ہیں ،فراکرنے والے آپ کے کسی عزیز کا حوالہ دے رقم اپنے کسی لوکل اکاونٹ میں منگواتے ہیں ، صارف کو پتہ لگنے کے لیے پیسے غائب ہو چکے ہوتے ہیں ،بڑے پیمانے پر ہونے والی واٹس ایپ مس کال جعلسازی ایک بڑا سائبر خطرہ بن گئی ہے ۔ماہرین نے واٹس ایپ پر آنے والی انٹرنیشنل کا ل اُٹھانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیدیا کیونکہ جعلساز معصوم لوگوں کو سستی چیز جیسے کے آئی فون ،بیرون ملک نوکری یا پھر گھر میں بیٹھ کر لاکھوں کمانے کا جھانسہ دے کر پھنساتے ہیں پھر ساری معلومات لے کر جعلساز لوگوں کو فرخت کردیتے ہیں پھر فراڈ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ۔ماہرین نے غیر معروف ایپلی کیشن انسٹال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیدیا کیو کے اس میں مانگی کی ویریفیکشن سے صارف کا فون ہیک ہو سکتا ہے ، ماہرین نے واٹس ایپ پر صارفین کو مشکوک نمبروں سے آنے والی کو بلاک یا نظر انداز کرنے کا مشورہ دیدیا ۔
